Sania Mirza

ثانیہ مرزا پیر کو لاہور میں موجود تھیں جہاں محمد حفیظ نے انھیں ڈنر پر مدعو کیا۔ فوٹو : فائل
ثانیہ مرزا پیر کو لاہور میں موجود تھیں جہاں محمد حفیظ نے انھیں ڈنر پر مدعو کیا۔ فوٹو : فائل
 لاہور: بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اپنے شوہر شعیب ملک کے ہمراہ سیالکوٹ پہنچ گئیں۔
قومی کرکٹ ٹیم کا قذافی اسٹیڈیم میں تربیتی کیمپ ختم ہونے کے بعد شعیب ملک اور ثانیہ مرزا دونوں سیالکوٹ پہنچ گئے، بھارتی اسٹار بدھ کو گرین شرٹس کے ساتھ ہی لاہور سے روانہ ہوں گی لیکن ان کا پڑاؤ دبئی ہوگا اور قومی کرکٹرز نیوزی لینڈ پہنچیں گے۔
اس سے قبل ثانیہ مرزا پیر کو لاہور میں موجود تھیں جہاں محمد حفیظ نے انھیں ڈنر پر مدعو کیا جب کہ محمد عامر بھی اپنی اہلیہ سمیت شریک ہوئے، بولنگ کوچ اظہر محمود بھی موجود تھے۔

Comments