cricket

کسی بھی ایسی سرگرمی کا حصہ نہ بنیں جس سے ملک و قوم کی بدنامی ہو،نجم سیٹھی۔ فوٹو:پی سی بی
کسی بھی ایسی سرگرمی کا حصہ نہ بنیں جس سے ملک و قوم کی بدنامی ہو،نجم سیٹھی۔ فوٹو:پی سی بی
 لاہور: دورہ نیوزی لینڈ روانگی سے قبل پی سی بی کی جانب سے قومی ٹیم کے اعزاز میں عصرانہ دیا گیا۔
دورہ نیوزی لینڈ روانگی سے قبل پی سی بی کی جانب سے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں قومی ٹیم کے اعزاز میں عصرانہ دیا گیا جب کہ اس موقع پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی میں فتح کے بعد قومی ٹیم کا مورال بلند ہے، امید ہے گرین شرٹس قوم کی امیدوں پر پورا اتریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پلیئرز میزبان ٹیم کا اضافی دباﺅ قبول کرنے کے بجائے اپنے فطری کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملک و قوم کا نام روشن کریں۔
نجم سیٹھی نے کہا کہ سینئر پلیئرز کے ساتھ نوجوان پلیئرز پر مشتمل متوازن اسکواڈ تشکیل دیا گیا ہے جو کسی بھی ٹیم کو ٹف ٹائم دینے کی صلاحیت رکھتا ہے، اگر کھلاڑیوں نے دباﺅ کے بغیر اپنی صلاحیتوں کا اظہار کیا تو اُمید ہے کہ گرین شرٹس میزبان کیویز کے خلاف فتح سے ہمکنار ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ  ٹور کے دوران کھلاڑی ڈسپلن کا خاص خیال رکھیں اور کسی بھی ایسی سرگرمی کا حصہ نہ بنیں جس سے ملک و قوم کی بدنامی ہو۔
واضح رہے کہ قومی ٹیم دورہ نیوزی لینڈ کیلیے آج لاہور ایئرپورٹ سے روانہ ہو گی جہاں گرین شرٹس کیویز کے خلاف 5 ون ڈے میچز کھیلے گی جس کے بعد ٹی ٹوئنٹی اور ٹیسٹ میچز بھی کھیلے جائیں گے۔

Comments