cricket news

بھارتی حکومت کھلاڑیوں کی سیکیورٹی پر کوئی سمجھوتا نہیں کرسکتی، راجیو شکلا۔  فوٹو: فائل
بھارتی حکومت کھلاڑیوں کی سیکیورٹی پر کوئی سمجھوتا نہیں کرسکتی، راجیو شکلا۔ فوٹو: فائل
اتر پردیش: انڈین پریمیئر لیگ کے چیرمین راجیو شکلا کا کہنا ہے کہ پاکستان کی موجودہ صورتحال کے باعث پاک بھارت کرکٹ ٹیموں کے درمیان میچ ممکن نہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق چیرمین انڈین پریمیئر لیگ راجیو شکلا کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت کو کھلاڑیوں کی سیکیورٹی کے حوالے سے شدید تحفظات ہیں اور کھلاڑیوں کی سیکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرسکتے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی موجودہ صورتحال کرکٹ کی بحالی کیلیے سازگار نہیں اور اسی وجہ سے پاک بھارت کرکٹ ٹیموں کے درمیان میچ ممکن نہیں اور نہ ہی مستقبل میں ایسا ممکن ہے۔

Comments