جانئے آج آپ کا دن کیسا رہے گا
حمل:
21مارچ تا21اپریل
21مارچ تا21اپریل
ہم آپ سے یہ بھی پوچھنا چاہتے ہیں کہ مستقبل کی فکر کسے نہیں ہوتی لیکن اس کا یہ مطلب تو نہیں کہ مستقبل کی لمبی سوچوں میں ڈوب کر’’ حال ‘‘کو بھی اچھا خاصا متاثر کر لیا جائے۔
ثور:
22اپریل تا20مئی
22اپریل تا20مئی
وہ آپ ہی تھے جس نے تاریکی دور کرنے کیلیے اعلیٰ صلاحیتوں کا چراغ جلایا تھا اس کی روشنی میں آپکے اس دوست کو منزل حاصل ہوئی تھی آج آپ اندھیرے میں ہیں کیا وہ آپ کیلیے امیدوں کا چراغ نہیں جلا سکتا۔؟
جوزا:21مئی تا21جون
جو لوگ ملازمت کرتے ہیں وہ بہت زیادہ احتیاط برتیں ۔ ان کے مخالف انھیں اس عہدے پر دیکھنا قطعی پسند نہیں کرتے۔ آپ کو عشق و محبت کے معاملات میں مزید محتاط رہنے کی ضرورت ہے ۔
سرطان:22جون تا23جولائی
سچے دل کے ساتھ توبہ کریں بلکہ عہد کر لیں کہ آئندہ کسی کو نہیں ستائیں گے ‘ کسی کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کی جرأت نہیں کریں گے اور اپنے فرائض ایمانداری کے ساتھ انجام دیں۔
اسد:24جولائی تا23اگست
یقینا ان افراد کی دعائیں آپ کے لیے انتہائی نتیجہ خیز ثابت ہو سکتی ہیں کیونکہ یہ ایک ناقابل تردید حقیقت ہے کہ جو شخص خدا کے بندوں کو خوش کرتا ہے خدا اسے بھی خوشیوں سے مالامال کر دیتا ہے۔
سنبلہ:24اگست تا23ستمبر
آپ کاروبار میں کم از کم سرمایہ لگایئے، بفضل خدا زیادہ سے زیادہ منافع لازمی حاصل ہو سکے گا، یہی اچھے وقت کی دلیل اور نشانی ہے لہٰذا آپ اپنے اچھے اور مخلص کاروباری دوستوں کے ساتھ بھی رابطہ ضرور کریں۔
۔
۔
میزان:24ستمبر تا23اکتوبر
اب پھر آپکے اچھے دور کا آغازہو رہا ہے چنانچہ یہی مطلب پرست لوگ آپکے قریب آنے کی کوشش کرینگے کہ ان مخالفوں کو پیچھے ہٹا کر ان ہمدردوں کو آنے کا موقعہ دیا جائے جو پہلے آپکے ساتھ رہے۔
عقرب:24اکتوبر تا22نومبر
آپ کے ذاتی منصوبے درست نہیں، اپنے مخلص ساتھیوں کے ساتھ مشورہ ضرور کریں، کاروبار میں کسی قسم کی تبدیلی نہ کریں اس کی موجودہ صورت بحال رہنے دیں راہ چلتے ہوئے محتاط رہیں۔
قوس:23نومبر تا22دسمبر
بسلسلہ عشق و محبت زیادہ گہرائیوں میں نہ جائیں، آپ کے ڈوب جانیکا اندیشہ ہے مخالفین سے الجھنے کے بجائے انھیں راہ راست پر لانے کی کوشش کریں۔اس سلسلے میں مصالحانہ انداز اختیار کرنا آپ کیلیے بہتر ہوگا۔
جدی:
23دسمبر تا20جنوری
23دسمبر تا20جنوری
دیکھئے گھریلو قسم کے معاملات کا فیصلہ کرتے ہوئے خود کو نارمل رکھنے کی کوشش کیجیے اس لحاظ سے آپ کا جذباتی رویہ اختیار کرنا آپ کے لیے بہتر ثابت نہیں ہو سکتا ہے۔
دلو:21جنوری تا19فروری
اس میں کوئی شک نہیں کہ آپ کو وہ سب کچھ حاصل نہیں جو کہ دوسروں کو حاصل ہے لیکن اس کا یہ مطلب تو نہیں ہے کہ معمولی سی پریشانی کے پیش نظر اپنا راستہ بدل دیا جائے۔
حوت:20 فروری تا 20 مارچ
آپ تقاضا حالات سمجھ کر ان ہی اصولوں پر چلنے کی کوشش کیجیے جن پر ہر عقلمند انسان عمل پیرا ہے فضول قسم کی ضد اور ہٹ دھرمی کی بدولت پہلے بھی آپ بہت کچھ گنوا چکے ہیں لہٰذا اب مزید غلطی نہ کریں۔
Comments
Post a Comment