Entertainment
ممبئی: پاکستانی اداکار فواد خان بالی ووڈ میں اپنی دوسری اننگز کے لیے تیار ہیں۔
فواد خان کا شمار پاکستان کے ساتھ بھارتی فلم انڈسٹری کے بھی صف اول کے اداکاروں میں ہوتاہے۔ فواد خان اب تک دو بالی ووڈ فلموں ’کپور اینڈ سنز‘اور’اے دل ہے مشکل‘ میں کام کرچکے ہیں۔ دونوں فلموں میں ان کی اداکاری کو بہت زیادہ سراہا گیا جب کہ بھارتی میڈیا میں آج بھی ان کی اداکارانہ صلاحیتوں اور پرکشش سراپے کے چرچے ہیں۔ فلم’کپور اینڈ سنز‘میں بہترین اداکاری کے باعث فواد خان کو مزید بھارتی فلموں میں بطور مرکزی اداکار کاسٹ کیا گیا لیکن ہندوانتہا پسند وں کی دھمکیوں کے باعث پاکستانی فنکاروں کو بھارت چھوڑنا پڑا جس کے ساتھ انہیں اپنے ان تمام پروجیکٹس سے ہاتھ دھونا پڑے جو انہوں نے سائن کرلیے تھے۔ جس کی مثال فلم ’کالاکاندی‘ہے جس میں فواد خان کی جگہ سیف علی خان کو کاسٹ کیا گیا
Comments
Post a Comment