Kashmir
سری نگر: مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں بھارتی سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے کیمپ پر نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں 4 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں ضلع پلوامہ کے علاقے لیتھ پورہ میں واقع سینٹرل ریزرو پولیس کے کیمپ پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 4 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
ترجمان سی آر پی ایف نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ سری نگر سے 32 کلومیٹر کے فاصلے پر لیتھ پورہ میں واقع نیم فوجی دستوں کی 185 ویں بٹالین کے کیمپ پر رات گئے 2 مسلح افراد نے داخل ہوکر دستی بموں سے حملہ کردیا اور خود کار ہتھیاروں سے فائرنگ شروع کردی، جس کے نتیجے میں موقع پر ہی 2 اہلکار ہلاک ہوئے جب کہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے 2 مزید اہلکار بھی ہلاک ہوگئے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کی جانب سے فائرنگ کا سلسلہ 14 گھنٹے تک جاری رہا جو اب بند ہوچکا ہے، فورسز کے آپریشن کے دوران 2 حملہ آوروں کو بھی مار دیاگیا ہے جب کہ انتظامیہ نے ضلع پلوامہ میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند کردی ہے۔
Comments
Post a Comment