Jobs


لاہور ( این این آئی) محکمہ سکولز ایجوکیشن ایجوکیٹرز کی بھرتی کیلئے این ٹی ایس کے امتحان کو شفاف اور منظم بنانے کیلئے خود مانیٹرنگ کریگا، اس حوالے سے مراسلہ بھی جاری کردیا گیا۔بتایا گیا ہے کہ ایجوکیٹرز کی بھرتی کیلئے این ٹی ایس کا امتحان 28، 29اور 30دسمبر کو لیا جائے گا جس کی مانیٹرنگ محکمہ سکول ایجوکیشن خود کرے گا، این ٹی ایس کے امتحان کے ذریعے 16ہزار ایجوکیٹرز کی بھرتی ہوگی۔ مراسلے میں کہا گیا ہےکہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی امتحان کو شفاف بنانے میں اپنا کردار ادا کرے گی، سوالیہ پیپرز کے بنڈل سی ای او ایجوکیشن

اور ڈی ای او سکینڈری ایجوکیشن کی نگرانی میں کھولے جائیں گے۔ اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز متعلقہ امتحانی سنٹرز کا دورہ کریں گے۔ امتحان کو مکمل طور پر شفاف اور منظم طریقے سے سر انجام دینے کیلئے ہرممکن تعاون بھی فراہم کیا جائے گا

Comments