Imran Khan

لاہور: ماہرین علم الاعداد اور علم نجوم نے پیشگوئی کی ہے کہ عمران خان کا وزیراعظم بننے کا کوئی امکان نہیں تاہم 2018 دھرتی ماں سے محبت کا سال ہے اور دھرتی ماں اس سال اپنے نالائق بیٹوں کو سبکدوش کرکے نئے، ذہین اور محب وطن بیٹوں کو آگے لائے گی جو اس کی حفاظت کرسکیں۔
ایکسپریس فورم میں گفتگو کرتے ہوئے ماہرین علم الاعداد اور علم نجوم کا کہنا تھا کہ نیا سال عوام کا سال ہوگا،کچھ سیاسی قوتوں کی جانب سے ’’انتخاب سے قبل احتساب‘‘ کا نعرہ لگ سکتا ہے۔ جنرل قمر باجوہ پاکستان کے لیے خوش بختی کی علامت ہیں، اس سال عدلیہ کی جانب سے ایسے لوگ شکنجے میں آئیں گے جو اس سے قبل کبھی احتساب کی زد میں نہیں آسکے تھے۔
سید انتظار علی زنجانی نے کہا کہ پیر کے دن سے شروع ہونے والا یہ سال انتہائی اہمیت کا حامل ہوگا۔ احتساب کے معاملات میں تیزی آئے گی۔ اگرچہ 2018 الیکشن کا سال ہے تاہم بعض سیاسی قوتیں ’’انتخاب سے قبل احتساب اور انقلاب‘‘ کا نعرہ لگاسکتی ہیں۔ عوامی سال ہوگا اور عوام کے فلاح و بہبود کے کئی منصوبوں پر کام ہوگا۔ نواز شریف بطور قائد کردار ادا کرتے رہیں گے۔ اپنی سوانح عمری بھی لکھیں گے اور کامیابیوں اور کوتاہیوں کی نشاندہی بھی کریں گے۔ الیکٹرونک اور پرنٹ میڈیا میں ایسا تھنک ٹینک ابھرے گا جو وطن کی محبت کو اجاگر کرے گا۔

Comments