about PSL
کراچی: پی ایس ایل کا فائنل کرانے کا دارومدار سندھ حکومت پر ہے اور اگر پی ایس ایل کا فائنل کراچی میں نہ ہوسکا تو لاہور اس کا متبادل ہوگا۔
کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے چیرمین پی سی بی نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ 25 مارچ کو پی ایس ایل کا فائنل کراچی میں ہوگا جب کہ میچ سے شہر کا مثبت پہلو نظر آئے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کے کراچی میں فائنل کے حوالے سے وزیراعلیٰ سندھ اور ڈی جی رینجرز سے ملاقاتیں ہوئیں، پی ایس ایل فائنل کے لیے سندھ حکومت بھرپور تعاون کر رہی ہے تاہم پھر بھی پی ایس ایل کا فائنل کرانے کا دارومدار سندھ حکومت پر ہے۔
نجم سیٹھی نے کہا کہ غیر ملکی ماہرین کو بلا کر سیکیورٹی پلاننگ پر بریفنگ دینی ہوگی، پی ایس ایل کے لیے سب سے پہلے سیکیورٹی پلان بنے گا جب کہ اگر پی ایس ایل کا فائنل کراچی میں نہ ہوسکا تو لاہور اس کا متبادل ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پوری کوشش ہے کہ 15 فروری تک کراچی اسٹیڈیم تیار ہوجائے۔
چیرمین پی سی بی نے کہا کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان ہونے والے میچ سے بہتر دنیا کا کوئی گیم نہیں جب کہ اگر بھارت نے نہیں کھیلنا تو پہلے رابطہ کیوں کیا، ایف ٹی پی میں بھارت سے کھیلنا ہمارا حق ہے اور اس کے لیے فائٹ کریں گے۔
Comments
Post a Comment