Posts

Showing posts from 2017

Kashmir

Image
لیتھ پورہ میں واقع 185 ویں بٹالین کے کیمپ پر رات گئے حملہ کیا گیا، ترجمان سی آر پی ایف فوٹو:فائل سری نگر:  مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں بھارتی سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے کیمپ پر نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں 4 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں ضلع پلوامہ کے علاقے لیتھ پورہ میں واقع سینٹرل ریزرو پولیس کے کیمپ پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 4 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ ترجمان سی آر پی ایف نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ سری نگر سے 32 کلومیٹر کے فاصلے پر لیتھ پورہ میں واقع نیم فوجی دستوں کی 185 ویں بٹالین کے کیمپ پر رات گئے 2 مسلح افراد نے داخل ہوکر دستی بموں سے حملہ کردیا اور خود کار ہتھیاروں سے فائرنگ شروع کردی، جس کے نتیجے میں موقع پر ہی 2 اہلکار ہلاک ہوئے جب کہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے 2 مزید اہلکار بھی ہلاک ہوگئے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کی جانب سے فائرنگ کا سلسلہ 14 گھنٹے تک جاری رہا جو اب بند ہ...

Imran Khan

لاہور:  ماہرین علم الاعداد اور علم نجوم نے پیشگوئی کی ہے کہ عمران خان کا وزیراعظم بننے کا کوئی امکان نہیں تاہم 2018 دھرتی ماں سے محبت کا سال ہے اور دھرتی ماں اس سال اپنے نالائق بیٹوں کو سبکدوش کرکے نئے، ذہین اور محب وطن بیٹوں کو آگے لائے گی جو اس کی حفاظت کرسکیں۔ ایکسپریس فورم میں گفتگو کرتے ہوئے ماہرین علم الاعداد اور علم نجوم کا کہنا تھا کہ نیا سال عوام کا سال ہوگا،کچھ سیاسی قوتوں کی جانب سے ’’انتخاب سے قبل احتساب‘‘ کا نعرہ لگ سکتا ہے۔ جنرل قمر باجوہ پاکستان کے لیے خوش بختی کی علامت ہیں، اس سال عدلیہ کی جانب سے ایسے لوگ شکنجے میں آئیں گے جو اس سے قبل کبھی احتساب کی زد میں نہیں آسکے تھے۔ سید انتظار علی زنجانی نے کہا کہ پیر کے دن سے شروع ہونے والا یہ سال انتہائی اہمیت کا حامل ہوگا۔ احتساب کے معاملات میں تیزی آئے گی۔ اگرچہ 2018 الیکشن کا سال ہے تاہم بعض سیاسی قوتیں ’’انتخاب سے قبل احتساب اور انقلاب‘‘ کا نعرہ لگاسکتی ہیں۔ عوامی سال ہوگا اور عوام کے فلاح و بہبود کے کئی منصوبوں پر کام ہوگا۔ نواز شریف بطور قائد کردار ادا کرتے رہیں گے۔ اپنی سوانح عمری بھی لکھیں گے اور...

Happy new year 2018

Image
2017 کا سورج اپنی تمام تلخ و شیریں یادوں کے ساتھ ڈوب گیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ  اسلام آباد:  پاکستان میں 2017 کا سورج غروب ہوگیا جب کہ نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا میں نئے سال 2018 کا آغاز ہوگیا ہے جس کا زبردست آتشبازی کے ساتھ استقبال کیا گیا ہے۔ پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں 2017 کا سورج اپنی تمام تلخ و شیریں یادوں کے ساتھ غروب ہوگیا جب کہ نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا میں سالِ نو 2018 کا آغاز ہوگیا ہے۔ اس موقع پر بڑی تعداد میں شہری سڑکوں پر نکل آئے اور جشن مناکر نئے سال کا استقبال کیا۔ آکلینڈ شہر کے اسکائی ٹاور پر نئے سال کا آغاز الٹی گنتی سے کیا گیا اور رات کے 12 بجتے ہی آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا جس کے نتیجے میں آسمان رنگ و نور میں نہا گیا۔ لوگوں نے ایک دوسرے کو نئے سال کی مبارک باد دی اور 2018 کا آغاز اس دعا سے کیا کہ یہ سال دنیا بھر میں امن و سلامتی والا ثابت ہو۔ آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں بھی نئے سال کا آغازہوگیا ۔ سڈنی ہاربرپر 2018 کا استقبال کیا گیا اور شاندار آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا گیا جس سے رات میں دن کا سماں لگنے لگا۔

ICC ranking

Image
حفیظ کی آل راؤنڈرزمیں پہلی پوزیشن، شکیب الحسن دوسرے نمبر پر موجود فوٹو : اے ایف پی دبئی :  سال کی اختتامی ون ڈے رینکنگ میں بھی دنیا بھر کے بولرز پر حسن علی کا راج برقرار رہا بیٹسمینوں میں بابراعظم چوتھے اور آل راؤنڈرز میں محمد حفیظ ٹاپ پر رہے۔ تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے رواں برس کی آخری ون ڈے رینکنگ جاری کردی، بولنگ چارٹ پر پاکستانی فاسٹ بولر حسن علی بدستور اپنی پہلی پوزیشن برقرار رکھنے میں کامیاب رہے۔ گذشتہ برس کا اختتام بولنگ میں ٹاپ پوزیشن پر کرنے والے ٹرینٹ بولٹ کو ویسٹ انڈین ٹیم پر تباہی ڈھانے کا صلہ تین درجے ترقی کی صورت میں ملا جس کی بدولت وہ چوتھے نمبر پر پہنچ گئے۔ انھوں نے اس سیریز میں 10 وکٹیں لیں، جس میں کرائسٹ چرچ میں 34 رنز کے عوض کیریئر بیسٹ 7 شکار بھی شامل تھے،ان کے ساتھی مچل سینٹنر چار درجے بہتری پاکر 10 ویں نمبر پر پہنچ گئے۔ ویسٹ انڈین کپتان ہولڈر کو 6 درجے بہتری نے بولرز میں 21 ویں نمبر پر پہنچایا۔ سری لنکا سے ہوم ون ڈے سیریز نہ کھیلنے کے باوجود بھارتی کپتان ویرات کوہلی بیٹنگ میں بدستور ٹاپ پوزیشن پر موجود ہیں، پاکستان کے بابر اع...

India

Image
بھارتی سپریم کورٹ نے بیک وقت 3 طلاقوں کو غیر قانونی قرار دیا تھا، فوٹو: فائل نئی دہلی:  بھارتی پارلیمنٹ نے بیک وقت 3 طلاقوں کو جرم قرار دینے کا بل منظور کرلیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں حکومت نے بیک وقت 3 طلاق دینے کو قابل تعزیر جرم قرار دینے کے لیے ایک بل ایوان زیریں (لوک سبھا) میں پیش کیا جس منظور کرلیا گیا۔  قانون کو ’’مسلم ویمن پروٹیکشن رائٹس آن میرج ‘‘ کا نام دیا گیا ہے اور اسے بھارت کے وزیر قانون روی شنکر پرساد نے لوک سبھا میں پیش کیا اور آج کے دن کو تاریخی قراردیا۔ قبل ازیں روی شنکر پرساد نے بل پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ بل کسی مذہب یا کمیونٹی کا نہیں بلکہ یہ بل انصاف اور خواتین کی عزت کے لیے ہے اور مساوات کے بارے میں ہے۔ اس خبرکوبھی پڑھیں:  بھارتی سپریم کورٹ نے ایک ساتھ 3 طلاقوں کو غیر قانونی قرار دے دیا بل پیش کرنے سے قبل نریندر مودی نے پارلیمنٹ میں موجود تمام جماعتوں سے اپیل کی تھی کہ وہ اسے غیر مشروط طور پر منظور کرانے کے لیے حکومت کے ساتھ تعاون کریں کیونکہ یہ قانون ملک میں خواتین ک...

جانئے آج آپ کا دن کیسا رہے گا

Image
حمل: 21مارچ تا21اپریل ہم آپ سے یہ بھی پوچھنا چاہتے ہیں کہ مستقبل کی فکر کسے نہیں ہوتی لیکن اس کا یہ مطلب تو نہیں کہ مستقبل کی لمبی سوچوں میں ڈوب کر’’ حال ‘‘کو بھی اچھا خاصا متاثر کر لیا جائے۔ ثور: 22اپریل تا20مئی وہ آپ ہی تھے جس نے تاریکی دور کرنے کیلیے اعلیٰ صلاحیتوں کا چراغ جلایا تھا اس کی روشنی میں آپکے اس دوست کو منزل حاصل ہوئی تھی آج آپ اندھیرے میں ہیں کیا وہ آپ کیلیے امیدوں کا چراغ نہیں جلا سکتا۔؟ جوزا: 21مئی تا21جون جو لوگ ملازمت کرتے ہیں وہ بہت زیادہ احتیاط برتیں ۔ ان کے مخالف انھیں اس عہدے پر دیکھنا قطعی پسند نہیں کرتے۔ آپ کو عشق و محبت کے معاملات میں مزید محتاط رہنے کی ضرورت ہے ۔ سرطان: 22جون تا23جولائی سچے دل کے ساتھ توبہ کریں بلکہ عہد کر لیں کہ آئندہ کسی کو نہیں ستائیں گے ‘ کسی کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کی جرأت نہیں کریں گے اور اپنے فرائض ایمانداری کے ساتھ انجام دیں۔ اسد: 24جولائی تا23اگست یقینا ان افراد کی دعائیں آپ کے لیے انتہائی نتیجہ خیز ثابت ہو سکتی ہیں کیونکہ یہ ایک ناقابل تردید حقیقت ہے کہ جو شخص خدا کے بندوں کو خوش کرتا ہے خ...

Sharukh khan

Image
سلمان خان سالگرہ اپنے دوستوں اور اہلخانہ کے ہمراہ پنویل فارم ہاؤس میں منائیں گے؛ فوٹوفائل ممبئی:  بھارتی فلم انڈسٹری کے دبنگ اداکار سلمان خان اپنی 52 ویں سالگرہ دوستوں اور اہلخانہ کے ہمراہ اپنے پنویل فارم ہاؤس میں منائیں گے جس میں اداکارہ کترینہ کیف بھی خصوصی طور پر شرکت کررہی ہیں۔ سلومیاں کی زندگی کا نیا سال ان کے لیے دوہری خوشیاں لے کر آیا ہے۔ سالگرہ کے موقع پر سلمان خان کی خوشیاں فلم ’ٹائیگر زندہ ہے‘کی شاندار کامیابی اورغیرمعمولی بزنس کی وجہ سے دوبالا ہوگئی ہیں۔ فلم کی کامیابی اور اپنی سالگرہ کا جشن منانے کے لیے سلمان خان نے اپنے پنویل فارم ہاؤس کا رخ کیا ہے جب کہ اداکارہ کترینہ کیف بھی ان کے ہمراہ فارم ہاؤس گئی ہیں۔ سلمان خان کی سالگرہ کے موقع پر بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے بھی ان کے لیے خوبصورت پیغام دیا ہے۔ گزشتہ روز شاہ رخ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے سلمان خان کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ’تم جیو ہزاروں سال‘اور زندگی میں خوب ترقی کرو۔ شاہ رخ نے مزید کہا کہ میرے بچے یہاں موجود ہیں اور میں ان کے ساتھ وقت گزاروں گا لہٰذا میں سلمان کی سالگرہ کے دن ان سے...

Hockey

Image
پی ایچ ایف کی موجودہ انتظامیہ آغاز سے ہی ملک میں انٹرنیشنل ہاکی کی بحالی کیلئے سنجیدہ رہی ہے۔ فوٹو: فائل نریندربٹرا انڈین اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر ہونے کے ساتھ انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کے سربراہ بھی ہیں، انتہا پسند ہندو اور پاک، بھارت کھیلوں کے مقابلوں کے سخت مخالف سمجھے جاتے ہیں۔ واقفان حال کے مطابق بٹرا ہی کی مہربانیوں کی وجہ سے پاکستان ہاکی ٹیم بھارت میں شیڈول جونیئر ورلڈ کپ میں شرکت سے محروم رہی تھی،انڈین اولمپک ایسوسی ایشن کے صدرکا حال ہی میں ایک بیان سامنے آیا ہے جس میں بٹرا نے ایک بار پھر واضح انداز میں کہا ہے کہ پاکستان سے کھیلوں کے تعلقات کی بحالی کا کوئی امکان نہیں، ان کے مطابق جب تک دونوں ممالک کے درمیان سیاسی سطح پر تعلقات میں بہتری نہیں آتی تب تک پاکستان سے سپورٹس روابط بحال نہیں کر سکتے۔ کچھ اسی طرح کی بولی بی سی سی آئی حکام بھی بولتے رہتے ہیں لیکن پاکستان کرکٹ بورڈ یہ بولی سمجھنے کی بجائے پاک، بھارت سیریز کیلئے بی سی سی آئی حکام کے ترلے منتیں کرتا نظر آتا ہے، پاکستان ہاکی فیڈریشن کی تمام تر کوتاہیوں، غلطیوں اور غلط پالیسیوں کے باوجود حکام کو اس بات کا ...

Sania Mirza

Image
ثانیہ مرزا پیر کو لاہور میں موجود تھیں جہاں محمد حفیظ نے انھیں ڈنر پر مدعو کیا۔ فوٹو : فائل  لاہور:  بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اپنے شوہر شعیب ملک کے ہمراہ سیالکوٹ پہنچ گئیں۔ قومی کرکٹ ٹیم کا قذافی اسٹیڈیم میں تربیتی کیمپ ختم ہونے کے بعد شعیب ملک اور ثانیہ مرزا دونوں سیالکوٹ پہنچ گئے، بھارتی اسٹار بدھ کو گرین شرٹس کے ساتھ ہی لاہور سے روانہ ہوں گی لیکن ان کا پڑاؤ دبئی ہوگا اور قومی کرکٹرز نیوزی لینڈ پہنچیں گے۔ اس سے قبل ثانیہ مرزا پیر کو لاہور میں موجود تھیں جہاں محمد حفیظ نے انھیں ڈنر پر مدعو کیا جب کہ محمد عامر بھی اپنی اہلیہ سمیت شریک ہوئے، بولنگ کوچ اظہر محمود بھی موجود تھے۔

cricket

Image
تین کھلاڑیوں کی انجریز سے ٹیم کو دھچکا لگا،اب دیگر بولرز کو چیلنج لینا ہوگا، کپتان۔ فوٹو : اے ایف پی  لاہور:  دورۂ نیوزی لینڈ میں فتح کا خواب آنکھوں میں سجائے قومی ٹیم آج اڑان بھرے گی۔ دورئہ نیوزی لینڈ کی تیاریوں کیلیے قومی کرکٹرز کا مختصر تربیتی کیمپ گزشتہ روز ختم ہوگیا، قومی ٹیم آج لاہور سے روانہ ہوگی، بگ بیش لیگ کیلیے آسٹریلیا میں موجود شاداب خان نیوزی لینڈ میں ہی اسکواڈ کو جوائن کریں گے جب کہ کراچی میں قائد اعظم ٹرافی فائنل میچ کھیل کر واپس آنے والے محمد حفیظ اور اظہر علی بھی ٹریننگ میں شریک ہوئے۔ اس موقع پر کھلاڑیوں نے وارم اپ اور فیلڈنگ سیشن کے بعد بولنگ اور بیٹنگ میں بھی اپنی صلاحیتیں نکھارنے کیلیے کام کیا، بیٹسمینوں نے جارحانہ اسٹروکس کھیلے،امام الحق اور فخرزمان کے ساتھ ڈومیسٹک کرکٹ میں طویل فارمیٹ کا میچ کھیل کر آنے والے محمد حفیظ اور اظہر علی نے بھی گیئر تبدیل کیا، شعیب ملک اور حارث سہیل ٹائمنگ بہتر بنانے کیلیے کوشاں رہے۔ کیوی کنڈیشنز کو سامنے رکھتے ہوئے باؤنسرز کا سامنا کرنے کی خصوصی مشق کرائی گئی، بولرز نے سیم اور سوئنگ میں مہارت بہتر...

نیب نے نوازشریف اورشہبازشریف کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دیدی

Image
نوازشریف اورشہباز شریف پرقومی خزانے کوساڑھے 12 کروڑ روپے کا نقصان پہنچانے کا الزام ہے،نیب- فوٹو:فائل اسلام آباد:  نیب نے نوازشریف اور شہباز شریف کے خلاف قومی خزانے کو نقصان پہنچانے پر ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دے دی۔ اسلام آباد میں نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی زیرصدارت ہوا جس میں ایگزیکٹو بورڈ نے مسلم لیگ (ن) کے صدر نوازشریف، وزیراعلی پنجاب شہبازشریف اوردیگر کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دے دی۔ نیب اعلامیے میں کہا گیا کہ شریف برادران نے مبینہ طور پر رائے ونڈ سے شریف فیملی کے گھر تک 2000 میں غیر قانونی سٹرک تعمیر کرکے قومی خزانے کو ساڑھے 12 کروڑ روپے کا نقصان پہنچایا۔ ایگزیکٹو بورڈ نے نندی پور پروجیکٹ میں تاخیرکے باعث قومی خزانے کو 113 ارب روپے کا نقصان پہنچانے کے الزام میں سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف اور بابراعوان کے خلاف تحقیقات کی بھی منظوری دی۔ اعلامیے میں سابق چیئرمین پاکستان تمباکو بورڈ صاحبزادہ خالد کے خلاف بدعنوانی کاریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کیا گیا، صاحبزادہ خالد نے اختیارات کاناجائز استعمال کرتے ہوئے غیر قا...

cricket

Image
کسی بھی ایسی سرگرمی کا حصہ نہ بنیں جس سے ملک و قوم کی بدنامی ہو،نجم سیٹھی۔ فوٹو:پی سی بی  لاہور:  دورہ نیوزی لینڈ روانگی سے قبل پی سی بی کی جانب سے قومی ٹیم کے اعزاز میں عصرانہ دیا گیا۔ دورہ نیوزی لینڈ روانگی سے قبل پی سی بی کی جانب سے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں قومی ٹیم کے اعزاز میں عصرانہ دیا گیا جب کہ اس موقع پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی میں فتح کے بعد قومی ٹیم کا مورال بلند ہے، امید ہے گرین شرٹس قوم کی امیدوں پر پورا اتریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پلیئرز میزبان ٹیم کا اضافی دباﺅ قبول کرنے کے بجائے اپنے فطری کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملک و قوم کا نام روشن کریں۔ نجم سیٹھی نے کہا کہ سینئر پلیئرز کے ساتھ نوجوان پلیئرز پر مشتمل متوازن اسکواڈ تشکیل دیا گیا ہے جو کسی بھی ٹیم کو ٹف ٹائم دینے کی صلاحیت رکھتا ہے، اگر کھلاڑیوں نے دباﺅ کے بغیر اپنی صلاحیتوں کا اظہار کیا تو اُمید ہے کہ گرین شرٹس میزبان کیویز کے خلاف فتح سے ہمکنار ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ  ٹور کے دوران کھلاڑی ڈسپلن کا خاص خیال رکھیں اور کسی بھی ایسی سرگرمی کا حصہ ن...