Posts

virat kohli

Image
ویرات اور انوشکا ان دنوں اپنے ہنی مون کے سلسلے میں کیپ ٹاؤن میں موجود ہیں؛ فوٹوفائل نامور بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما اور بھارتی کپتان ویرات کوہلی ان دنوں اپنے ہنی مون کے سلسلے میں ساؤتھ افریقہ کے خوبصورت شہر کیپ ٹاؤن میں موجود ہیں جہاں سے انہوں نے اپنے چاہنے والوں کو خوبصورت انداز میں نئے سال کی مبارک باد دی ہے۔ گزشتہ برس شادی کے بندھن میں بندھ جانے والی ’ویروشکا‘ کی خوبصورت جوڑی ان دنوں ساؤتھ افریقہ میں چھٹیاں منارہی ہے جو نئے سال کی آمد پر بھی اپنے چاہنے والوں کو نہیں بھولیکیپ ٹاؤن کے خوبصورت ساحل پر چھٹیاں گزارتے ہوئے ویروشکا نے اپنے چاہنے والوں کو سال نو کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی دعا ہے کہ آپ سب لوگ ہمیشہ خوش اور صحت مند رہیں، ہماری طرف سے تمام لوگوں کو بہت سارا پیار ملے۔

Kashmir

Image
لیتھ پورہ میں واقع 185 ویں بٹالین کے کیمپ پر رات گئے حملہ کیا گیا، ترجمان سی آر پی ایف فوٹو:فائل سری نگر:  مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں بھارتی سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے کیمپ پر نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں 4 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں ضلع پلوامہ کے علاقے لیتھ پورہ میں واقع سینٹرل ریزرو پولیس کے کیمپ پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 4 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ ترجمان سی آر پی ایف نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ سری نگر سے 32 کلومیٹر کے فاصلے پر لیتھ پورہ میں واقع نیم فوجی دستوں کی 185 ویں بٹالین کے کیمپ پر رات گئے 2 مسلح افراد نے داخل ہوکر دستی بموں سے حملہ کردیا اور خود کار ہتھیاروں سے فائرنگ شروع کردی، جس کے نتیجے میں موقع پر ہی 2 اہلکار ہلاک ہوئے جب کہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے 2 مزید اہلکار بھی ہلاک ہوگئے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کی جانب سے فائرنگ کا سلسلہ 14 گھنٹے تک جاری رہا جو اب بند ہ...

Imran Khan

لاہور:  ماہرین علم الاعداد اور علم نجوم نے پیشگوئی کی ہے کہ عمران خان کا وزیراعظم بننے کا کوئی امکان نہیں تاہم 2018 دھرتی ماں سے محبت کا سال ہے اور دھرتی ماں اس سال اپنے نالائق بیٹوں کو سبکدوش کرکے نئے، ذہین اور محب وطن بیٹوں کو آگے لائے گی جو اس کی حفاظت کرسکیں۔ ایکسپریس فورم میں گفتگو کرتے ہوئے ماہرین علم الاعداد اور علم نجوم کا کہنا تھا کہ نیا سال عوام کا سال ہوگا،کچھ سیاسی قوتوں کی جانب سے ’’انتخاب سے قبل احتساب‘‘ کا نعرہ لگ سکتا ہے۔ جنرل قمر باجوہ پاکستان کے لیے خوش بختی کی علامت ہیں، اس سال عدلیہ کی جانب سے ایسے لوگ شکنجے میں آئیں گے جو اس سے قبل کبھی احتساب کی زد میں نہیں آسکے تھے۔ سید انتظار علی زنجانی نے کہا کہ پیر کے دن سے شروع ہونے والا یہ سال انتہائی اہمیت کا حامل ہوگا۔ احتساب کے معاملات میں تیزی آئے گی۔ اگرچہ 2018 الیکشن کا سال ہے تاہم بعض سیاسی قوتیں ’’انتخاب سے قبل احتساب اور انقلاب‘‘ کا نعرہ لگاسکتی ہیں۔ عوامی سال ہوگا اور عوام کے فلاح و بہبود کے کئی منصوبوں پر کام ہوگا۔ نواز شریف بطور قائد کردار ادا کرتے رہیں گے۔ اپنی سوانح عمری بھی لکھیں گے اور...

Happy new year 2018

Image
2017 کا سورج اپنی تمام تلخ و شیریں یادوں کے ساتھ ڈوب گیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ  اسلام آباد:  پاکستان میں 2017 کا سورج غروب ہوگیا جب کہ نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا میں نئے سال 2018 کا آغاز ہوگیا ہے جس کا زبردست آتشبازی کے ساتھ استقبال کیا گیا ہے۔ پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں 2017 کا سورج اپنی تمام تلخ و شیریں یادوں کے ساتھ غروب ہوگیا جب کہ نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا میں سالِ نو 2018 کا آغاز ہوگیا ہے۔ اس موقع پر بڑی تعداد میں شہری سڑکوں پر نکل آئے اور جشن مناکر نئے سال کا استقبال کیا۔ آکلینڈ شہر کے اسکائی ٹاور پر نئے سال کا آغاز الٹی گنتی سے کیا گیا اور رات کے 12 بجتے ہی آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا جس کے نتیجے میں آسمان رنگ و نور میں نہا گیا۔ لوگوں نے ایک دوسرے کو نئے سال کی مبارک باد دی اور 2018 کا آغاز اس دعا سے کیا کہ یہ سال دنیا بھر میں امن و سلامتی والا ثابت ہو۔ آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں بھی نئے سال کا آغازہوگیا ۔ سڈنی ہاربرپر 2018 کا استقبال کیا گیا اور شاندار آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا گیا جس سے رات میں دن کا سماں لگنے لگا۔

ICC ranking

Image
حفیظ کی آل راؤنڈرزمیں پہلی پوزیشن، شکیب الحسن دوسرے نمبر پر موجود فوٹو : اے ایف پی دبئی :  سال کی اختتامی ون ڈے رینکنگ میں بھی دنیا بھر کے بولرز پر حسن علی کا راج برقرار رہا بیٹسمینوں میں بابراعظم چوتھے اور آل راؤنڈرز میں محمد حفیظ ٹاپ پر رہے۔ تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے رواں برس کی آخری ون ڈے رینکنگ جاری کردی، بولنگ چارٹ پر پاکستانی فاسٹ بولر حسن علی بدستور اپنی پہلی پوزیشن برقرار رکھنے میں کامیاب رہے۔ گذشتہ برس کا اختتام بولنگ میں ٹاپ پوزیشن پر کرنے والے ٹرینٹ بولٹ کو ویسٹ انڈین ٹیم پر تباہی ڈھانے کا صلہ تین درجے ترقی کی صورت میں ملا جس کی بدولت وہ چوتھے نمبر پر پہنچ گئے۔ انھوں نے اس سیریز میں 10 وکٹیں لیں، جس میں کرائسٹ چرچ میں 34 رنز کے عوض کیریئر بیسٹ 7 شکار بھی شامل تھے،ان کے ساتھی مچل سینٹنر چار درجے بہتری پاکر 10 ویں نمبر پر پہنچ گئے۔ ویسٹ انڈین کپتان ہولڈر کو 6 درجے بہتری نے بولرز میں 21 ویں نمبر پر پہنچایا۔ سری لنکا سے ہوم ون ڈے سیریز نہ کھیلنے کے باوجود بھارتی کپتان ویرات کوہلی بیٹنگ میں بدستور ٹاپ پوزیشن پر موجود ہیں، پاکستان کے بابر اع...

India

Image
بھارتی سپریم کورٹ نے بیک وقت 3 طلاقوں کو غیر قانونی قرار دیا تھا، فوٹو: فائل نئی دہلی:  بھارتی پارلیمنٹ نے بیک وقت 3 طلاقوں کو جرم قرار دینے کا بل منظور کرلیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں حکومت نے بیک وقت 3 طلاق دینے کو قابل تعزیر جرم قرار دینے کے لیے ایک بل ایوان زیریں (لوک سبھا) میں پیش کیا جس منظور کرلیا گیا۔  قانون کو ’’مسلم ویمن پروٹیکشن رائٹس آن میرج ‘‘ کا نام دیا گیا ہے اور اسے بھارت کے وزیر قانون روی شنکر پرساد نے لوک سبھا میں پیش کیا اور آج کے دن کو تاریخی قراردیا۔ قبل ازیں روی شنکر پرساد نے بل پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ بل کسی مذہب یا کمیونٹی کا نہیں بلکہ یہ بل انصاف اور خواتین کی عزت کے لیے ہے اور مساوات کے بارے میں ہے۔ اس خبرکوبھی پڑھیں:  بھارتی سپریم کورٹ نے ایک ساتھ 3 طلاقوں کو غیر قانونی قرار دے دیا بل پیش کرنے سے قبل نریندر مودی نے پارلیمنٹ میں موجود تمام جماعتوں سے اپیل کی تھی کہ وہ اسے غیر مشروط طور پر منظور کرانے کے لیے حکومت کے ساتھ تعاون کریں کیونکہ یہ قانون ملک میں خواتین ک...

جانئے آج آپ کا دن کیسا رہے گا

Image
حمل: 21مارچ تا21اپریل ہم آپ سے یہ بھی پوچھنا چاہتے ہیں کہ مستقبل کی فکر کسے نہیں ہوتی لیکن اس کا یہ مطلب تو نہیں کہ مستقبل کی لمبی سوچوں میں ڈوب کر’’ حال ‘‘کو بھی اچھا خاصا متاثر کر لیا جائے۔ ثور: 22اپریل تا20مئی وہ آپ ہی تھے جس نے تاریکی دور کرنے کیلیے اعلیٰ صلاحیتوں کا چراغ جلایا تھا اس کی روشنی میں آپکے اس دوست کو منزل حاصل ہوئی تھی آج آپ اندھیرے میں ہیں کیا وہ آپ کیلیے امیدوں کا چراغ نہیں جلا سکتا۔؟ جوزا: 21مئی تا21جون جو لوگ ملازمت کرتے ہیں وہ بہت زیادہ احتیاط برتیں ۔ ان کے مخالف انھیں اس عہدے پر دیکھنا قطعی پسند نہیں کرتے۔ آپ کو عشق و محبت کے معاملات میں مزید محتاط رہنے کی ضرورت ہے ۔ سرطان: 22جون تا23جولائی سچے دل کے ساتھ توبہ کریں بلکہ عہد کر لیں کہ آئندہ کسی کو نہیں ستائیں گے ‘ کسی کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کی جرأت نہیں کریں گے اور اپنے فرائض ایمانداری کے ساتھ انجام دیں۔ اسد: 24جولائی تا23اگست یقینا ان افراد کی دعائیں آپ کے لیے انتہائی نتیجہ خیز ثابت ہو سکتی ہیں کیونکہ یہ ایک ناقابل تردید حقیقت ہے کہ جو شخص خدا کے بندوں کو خوش کرتا ہے خ...