virat kohli

ویرات اور انوشکا ان دنوں اپنے ہنی مون کے سلسلے میں کیپ ٹاؤن میں موجود ہیں؛ فوٹوفائل
ویرات اور انوشکا ان دنوں اپنے ہنی مون کے سلسلے میں کیپ ٹاؤن میں موجود ہیں؛ فوٹوفائل
نامور بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما اور بھارتی کپتان ویرات کوہلی ان دنوں اپنے ہنی مون کے سلسلے میں ساؤتھ افریقہ کے خوبصورت شہر کیپ ٹاؤن میں موجود ہیں جہاں سے انہوں نے اپنے چاہنے والوں کو خوبصورت انداز میں نئے سال کی مبارک باد دی ہے۔
گزشتہ برس شادی کے بندھن میں بندھ جانے والی ’ویروشکا‘ کی خوبصورت جوڑی ان دنوں ساؤتھ افریقہ میں چھٹیاں منارہی ہے جو نئے سال کی آمد پر بھی اپنے چاہنے والوں کو نہیں بھولیکیپ ٹاؤن کے خوبصورت ساحل پر چھٹیاں گزارتے ہوئے ویروشکا نے اپنے چاہنے والوں کو سال نو کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی دعا ہے کہ آپ سب لوگ ہمیشہ خوش اور صحت مند رہیں، ہماری طرف سے تمام لوگوں کو بہت سارا پیار ملے۔

Comments